خلائی مخلوق سے نواز شریف کی کیا مراد ہے؟ وہ اب کیا کرنے والے ہیں؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مئی 2018 12:00

خلائی مخلوق سے نواز شریف کی کیا مراد ہے؟ وہ اب کیا کرنے والے ہیں؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے، اب خلائی مخلوق کی تو سمجھ نہیں آئی ، لیکن جہاں تک میرا خیال ہے ان کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جو سامنے ہیں وہ کٹھ پتلیاں ہیں جبکہ ان کی ڈوریاں پیچھے سے ہلائی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

خلائی مخلوق سے مراد ملک کے مقتدر ادارے ہیں، نواز شریف کا خیال ہے کہ جلد ہی ادارے ان کو فارغ بھی کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کارکنان کو کہہ دیا ہے کہ تیار رہیں میں جیل میں بھیجا جا سکتا ہوں ، جوں جوں نواز شریف کے کیس کے فیصلے کی گھڑی قریب آتی جا رہی ہے ان کی تلخی بڑھتی جا رہی ہے اور اب وہ مزید بھی کُھل کر سامنے آئیں گے۔ معروف صحافی عارف نظامی نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: