جھانوی کپور کی ایوارڈ شو میں والدہ آنجہانی سری دیوی کی ساڑھی پہن کر شرکت

ساڑھی کو پہن کر فخر محسوس کر رہی ہوں اور اپنی ماں سری دیوی کو بھی بہت یاد کر رہی ہوں‘جھانوی کپور

جمعہ 4 مئی 2018 12:25

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) جھانوی کپور نے بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ شو میں اپنی ماں سری دیوی کی یاد تازہ کرنے کے لیے ساڑھی پہن کر شرکت کی، تصاویر سامنے ا?نے کے بعد مداحوں نے جھانوی کپور کے اس اقدام کو خوب سراہا۔بھارت میں بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوراڈ شو کا میلہ سجا جس میں جھانوی کپور نے اپنی بہن خوشی کپور اور والد بونی کپور کے ہمراہ اپنی ماں سری دیوی کا ایوارڈ وصول کیا۔

(جاری ہے)

بھارت کے 65ویں نیشنل فلم ایوارڈ میں ججز نے سری دیوی کو فلم موم میں بہترین اداکاری کی وجہ سے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔چند ماہ قبل انتقال پانے والی سری دیوی کا ایوارڈ ان کے اہل خانہ نے وصول کیا۔ اس موقع پر سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اپنی ماں کی یاد تازہ کرنے اور اپنی ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ساڑھی زیب تن کی۔ جھانوی کپور سلک کی ساڑھی میں خوبصورت نظر ا?رہیں تھی اور انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو بتایا کہ یہ ساڑھی ان کی ماں سری دیوی کی ہے اور انہوں نے ایوراڈ وصول کرنے کے لیے خصوصی طور پر اسے زیب تن کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس ساڑھی کو پہن کر فخر محسوس کر رہی ہیں اور اپنی ماں سری دیوی کو بھی بہت یاد کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :