اداکارہ پائل خان کو رحیم یارخان کے پرستاروں نے اپنی محبت میں جکڑلیا

اسٹیج ڈرامہ ’’نشیلے تیرے نین ‘‘میں دھواں دار رقص پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں کے دل جیت لئے

جمعہ 4 مئی 2018 12:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) اداکارہ پائل خان کو رحیم یارخان کے پرستاروں نے اپنی محبت میں جکڑلیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارہ پائل خان مسلسل رحیم یارخان ،ملتان اور صادق آباد میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا نیا اسٹیج ڈرامہ ’’نشیلے تیرے نین ‘‘پیراڈائز آڈٖیٹوریم رحیم یارخان میں جاری ہے جس میں پائل خان نے اپنی دھواں دار رقص پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں کے دل جیت لئے ۔

ڈرامے کے دوران پائل خان جب اسٹیج پر پرفارم کرنے کیلئے آتی ہیں تو ڈرامہ بینوں کی طرف سے پائل ،پائل کی صدائیں بلند ہوتی ہیں ۔اداکارہ ڈرامہ شائقین کی جانب سے ملنے والی پذیرائی پر بڑی مسرور ہیں ۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں فرح خان ، کیف علی ، کومل خان ، عندلیب رانا ، پپو جواد ، صابر پیا ، عامر ٹیڈی ، لیاقت راہی ، سردار جمال اور راجہ ساجدسمیت دیگر ادکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے پروڈیوسر واصف راجپوت علی اور کیف علی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :