امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے ایک خواب تھا ، رشی کپور

جمعہ 4 مئی 2018 12:54

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ ساتھی سٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے ایک خواب رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ میرے سفر کا آغاز 42 سال قبل فلم ’’کبھی کبھی‘‘ سے ہوا جس کے بعد ہم نے بھائیوں اور دوستوں کا کردار ادا کیا اور اب فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ میں باپ بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

جب میں نے فلم کا سکرپٹ سنا تو مجھے بہت تجسس ہوا کہ کیسے ایک باپ اپنے بیٹے کو اولڈ ایج ہوم بھیجے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ساتھی سٹار اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے ایک خواب رہا ہے، وہ عمدہ اداکاری صلاحیتوں کے حامل اداکار، دوست اور قریبی عزیز ہیں۔ اس فلم کے دوران امیت جی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا کہ کیسے وہ اپنے کردار میں ڈوب جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :