جاپان، جنوبی کوریا اور چین کے وزرائے خزانہ کی کثیر الملکی تجارتی عمل کو جاری رکھنے کی حمایت

جمعہ 4 مئی 2018 14:43

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں جاپان، چین اور جنوبی کوریا کے وزرائے خزانہ نے ملاقات کی ہے۔فلپائنی خبررساں ادارے کے مطابق تینوں وزرائے خزانہ نے اصولوں کی بنیاد پر جاری کثیر الملکی تجارتی عمل کو جاری رکھنے کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملکی تجارتی مفادات کے تحفظ یا پروٹیکشنزم کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

ان تینوں وزرائے خزانہ کی ملاقات منیلا میں جاری ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کی سالانہ میٹنگ کے دوران ہوئی ہے۔ تینوں وزرائے خزانہ نے جزیرہ نما کوریا کے لیڈروں کی ملاقات کا خیرمقدم کرنے کے علاوہ ان لیڈروں کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان کو بھی خطے کے استحکام کے لیے حوصلہ افزاء قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :