نگران وزیراعظم ایسے شخص کو بنایا جائے تو قومی مفادات میں کام کرسکے، ڈاکٹر فوزیہ حمید

جمعہ مئی 14:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم ایسے شخص کو بنایا جائے تو قومی مفادات میں کام کرسکے، پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اورایشوز کے حل کے لئے ایک پیج پر ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہاکہ اداروں کے درمیان لڑائی ملکی مفاد میں نہیں پاک فوج قومی جذبہ کے ساتھ ملکی حفاظت اور دفاع کی ضامن ہے ۔ انہوں نے پاک فوج نے ماضی میں نہ صرف سیلاب بلکہ قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی بڑھ چڑھ کر خدمت کی۔