سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان کی پانی کے حوالے سے پارلیمنٹری کاکس بنانے کی تجویز

جمعہ 4 مئی 2018 15:17

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان کی پانی کے حوالے سے پارلیمنٹری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے پانی کے حوالے سے پارلیمنٹری کاکس بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہمیں اس حوالے سے اقدامات کرنے ہوں گے، کہیں ایسا نہ ہو کہ صورتحال زیادہ بگڑ جائے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں پانی کی قلت کا مسئلہ بہت اہم ہے۔

ہم نے بار بار یہ ایشو اس ایوان میں اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

صوبوں نے مل کر واٹر پالیسی تشکیل دی ہے۔ ایک واٹر چارٹر بنا ہے جس کے لئے بجٹ میں رقم بھی مختص کی گئی ہے لیکن یہ مسئلہ بہت بڑا ہے۔ نیشنل واٹر کونسل میں سندھ اور بلوچستان کی برابر کی نمائندگی ہونی چاہئے۔ اس کے خدوخال واضح ہونے چاہئیں۔ اس موسم میں دنیا میں سب سے گرم دن نواب شاہ میں ریکارڈ کیا گیا۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمیں بھی کیپ ٹائون کی طرح پانی کی راشننگ کرنا پڑے۔ ہمیں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سینیٹ کا پارلیمنٹری کاکس بنانا چاہئے۔ واٹر سٹوریج بہت بڑا ایشو آیا ہے، ہمیں اس حوالے سے اقدامات کرنے ہوں گے۔