تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے توانائی پیدا کرنے والی درآمدات متاثر ہوں گی، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

جمعہ 4 مئی 2018 15:17

تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے توانائی پیدا کرنے والی درآمدات متاثر ہوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے توانائی کی درآمدات متاثر ہوں گی، گردشی قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے بجٹ میں کوئی طریقہ کار نہیں بتایا گیا، اس سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے توانائی پیدا کرنے والی درآمدات مہنگی ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی اچھی نہیں ہے۔ رواں سال ایف بی آر نے صرف 200 ارب روپے کے بالواسطہ ٹیکس جمع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل پر لیوی کی شرح بڑھانے سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوں گی۔ بجٹ میں گردشی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی طریقہ کار نہیں رکھا گیا، اس سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگا، ٹیکس چوری کا پیسہ جائیداد کی خریداری میں استعمال ہوتا ہے جس پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے، افراط زر کی موجودہ صورتحال منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے آبادی کی شرح میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کے لئے موثر منصوبہ بندی کی جائے۔