کالا باغ ڈیم کے مسئلہ کو سیاسی مسئلہ بنانا درست نہیں، چوہدری خادم حسین

جمعہ 4 مئی 2018 15:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے مسئلہ کو سیاسی مسئلہ بنانا درست نہیں، نواز شریف کے والد 1937ء میں بھی رئیس تھے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے باہر سے فون آئے ہیں کہ معصوم بچیوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے، قانون سازی ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

میں پوری پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس مسئلہ پر قانون سازی کر کے ایسے واقعات کے مرتکب افراد کو سرعام گولی ماری جائے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے مسئلے کو سیاسی بنا دیا گیا، اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے، ہمیں ڈیم بنانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے والد 1937ء میں پاکستان آئے تھے وہ اس وقت کے رئیس تھے۔ اگر انہوں نے پیسہ باہر بھجوایا ہے تو میرے اور آپ کے باپ کا پیسہ باہر تو نہیں بھیجا۔ اپوزیشن نے یہ ڈرامہ بنا رکھا ہے کہ ہم عدلیہ اور اداروں کے خلاف ہیں۔