وائٹ ہاؤس میں مذاہب کے فروغ کے لیے نیا دفتر قائم

امریکی صدر نے دفتر کے قیام کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

جمعہ 4 مئی 2018 15:34

امریکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) مذاہب کے فروغ کے لیے وائٹ ہاؤس میں نیا دفتر قائم، امریکی صدر نے دفتر کے قیام کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ تمام مذاہب کی نمائندہ تنظیموں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے وائٹ ہاؤس میں نیا دفتر قائم کردیا ہے جو مذاہب کے فروغ کے لیے کام کرے گا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عقیدہ حکومت سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔ مذاہب کے فروغ سے خاندان سوسائٹی اور ملک کے اندر استحکام پیدا ہوگا۔صدر ٹرمپ نے یقین دلایا کہ نئے آفس کی زیر نگرانی تمام مذاہب کی نمائندہ تنظیموں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :