پرانی فلمیں یادیں ہوتی ہیں۔جواچھی لگتی ہیں۔جاویدشیخ

جمعہ 4 مئی 2018 15:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) لالی وڈ کے اداکار وہدائیتکارجاویدشیخ نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ پرانی فلمیں یادیں ہوتی ہیں۔جواچھی لگتی ہیں۔وقت گزرتا رہتا ہے۔اوریاد یں چھوڑ جاتی ہیں۔اور ان یادوں کوتنہائی میں دہرانا بہت اچھا لگتا ہے۔انہوں نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ بھارت میں کام کرنا خوبصورت تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

اور پاکستانی اداکار ایسے ہی بھارت میں مقبول ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم ،،شیکھر،،میں پنڈت کا رول اداکرکے بھارتی اور پاکستانی دونوں فلم بینوں کے دل جیت لئے تھے۔جاویدشیخ نے اپنی فلم،،نمستے لندن،،کے بارے میں بتایا کہ مجھے اس فلم میں رشی کپور کیساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔انہوں نے کہا کہ وقت کیساتھ ساتھ بھارت اور پاکستان کے حالات بہترہوجائینگے۔

متعلقہ عنوان :