سرکاری حج سکیم کیلئے بنکوں میں رقومات جمع کرانے والے اپنی رقومات واپس لے لیں،وفاقی وزیر مذہبی امور

7فیصد کوٹے کا فیصلہ وزارت کے حق میں آیا تو تمام بقایا درخواست گزاروں کو اس میں شامل کیا جائے گا ،سردار یوسف

جمعہ 4 مئی 2018 15:45

سرکاری حج سکیم کیلئے بنکوں میں رقومات جمع کرانے والے اپنی رقومات واپس ..
اسلام آبادّ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ سرکاری حج سکیم کیلئے بنکوں میں رقومات جمع کرانے والے اپنی رقومات واپس لے لیں اگر سپریم کورٹ کی جانب سے بقایا 7فیصد کوٹے کا فیصلہ وزارت کے حق میں آیا تو تمام بقایا درخواست گزاروں کو اس میں شامل کیا جائے گا یہ بات انہوںنے سرکاری حج قرعہ اندازی کے موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ سرکاری حج سکیم کے تحت بنکوں میں گذشتہ 6مہینوں سے رقومات جمع تھی اور درخواست گزاروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس قرعہ اندازی کے بعد جو ناکام رہ جائیں وہ اپنی رقومات بنکوں سے فوری طور پر نکلوا لیں اگر سپریم کورٹ کی جانب وزارت کے نظرثانی اپیل کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا تو تمام درخواست گزاروں جن کا ڈیٹا وزارت کے پاس موجود ہے کو قرعہ اندازی میں بغیر رقم جمع کئے ہوئے شامل کر دیا جائے گا۔

۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :