خاران ،ْ فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق، ایک زخمی

جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے ،ْشرپسند عناصر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب

جمعہ 4 مئی 2018 16:09

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لیجے میں نا معلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے 6 مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مزدور علاقے میں قائم ایک موبائل ٹاور پر کام کرنے میں مصروف تھے کہ شر پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ایک شدید زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

واقعے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کو کو خاران کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام مزدور علاقے میں قائم ایک موبائل ٹاور پر کام کررہے تھے کہ شر پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس، لیویز اور فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔