سکول پرنسپل کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگرکو نوٹس جاری

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے اسکول پرنسپل کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30مئی تک سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں اسکول پرنسپل کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزارکا کہنا تھا کہ محمود اعظم قاسمی کو29مارچ کو نارتھ کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا ۔

عدالت میں ایڈوکیٹ جاوید چھتاری کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی محمود اعظم قاسمی کو حرکت المجاہدین کے کارکن کوملازمت دینے کے الزام میں چارماہ حبس بے جا میں رکھا گیا تھا عدالت سے استدعا ہے کہ محمود اعظم قاسمی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی