کرن جوہر کی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کارگل وار ہیرو وکرم بٹرا کی زندگی پر مبنی فلم بنانے کی تصدیق

جمعہ 4 مئی 2018 17:57

کرن جوہر کی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کارگل وار ہیرو وکرم بٹرا کی زندگی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کارگل وار ہیرو وکرم بٹرا کی زندگی پر مبنی فلم بنانے کی تصدیق کر دی جس میں اداکار سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ مشہور اقتباس ہے کہ یہ دل مانگے اور، سچے واقعات بتانے کے لئے ہمیشہ بہترین ہوتے ہیں، بہادری اور حب الوطنی کی سچی کہانی کارگل وار ہیرو وکرن بٹرا ہیں جس میں اداکار سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم کی ہدایتکاری ونشو واردھان جبکہ معاون پیشکش کرن جوہر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :