مرکزی انجمن محبان مصطفی ؐ کے زیراہتمام 15ویں سالانہ محفل نعت و اصلاحِ احوال کانفرنس کی تیاریاں جاری

تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ‘ شہر میں جگہ جگہ بینرز پوسٹر اویزاں کر دئیے گئے

جمعہ 4 مئی 2018 18:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) مرکزی انجمن محبان مصطفی ؐ کے زیراہتمام 15ویں سالانہ محفل نعت و اصلاحِ احوال کانفرنس کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ‘ شہر میں جگہ جگہ بینرز پوسٹر اویزاں ،انجمن کے زمہ داران و کارکنان دن رات تیاریوں میں مصروف ‘ مساجد میں دعوت ناموں کی تقسیم بھی جاری‘ ‘ تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن محبان مصطفی ؐ کے زیراہتمام 06مئی 2018ء کو ہونے والی 15ویں سالانہ محفل نعت و اصلاحِ احوال کانفرنس کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہو گئیں ‘محفل نعت و اصلاحِ احوال کانفرنس کا اہتمام زیر سرپرستی پیر طریقت ،رہبر شریعت حضرت الحاج میاں محمد شفیع صاحب جھاگوی سجادہ نشین آستانہ عالیہ جھاگ شریف و سرپرست اعلیٰ آستانہ عالیہ سالک آباد شریف ہو گا‘جبکہ محفل میں عالمی شہرت یافتہ مبلغ حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فیض قادری خصوصی خطاب فرمائیں گے اور محمود الحسن اشرفی بار گاہ رسالت مآ ب ؐ میں گل ہائے عقید ت نچھاور کریں گے ‘ مرکزی صدر میاں محمد شفیق جھاگوی کی ہدایت پر مرکز سمیت یونٹس کے تمام زمہ داران و کارکنان نے شہر میں جگہ جگہ بینر ز ، پینا فلیکس اور پوسٹرز اویزاں کر دیئے گئے ‘ مساجد کے اندر جمعہ کے روز دعوت ناموں کی تقسیم جاری رہی ‘ انجمن محبان مصطفی ؐ کے زیراہتمام ہر سال سالانہ محفل نعت و اصلاحِ احوال کانفرنس منعقدکی جاتی ہے جس کا مقصد عوام الناس میں حضور ؐ سے محبت اور اپنی اصلاح کا درس دیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :