نوبل انعام یافتہ کو چین کا ’’گرین کارڈ ‘‘ دے دیا گیا

جمعہ مئی 18:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) سات تارکین وطن جن میں کیمیاء میں 2016 کے نوبل انعام یافتہ بھی شامل ہیں کو 2مئی سے نافذ العمل ہونے والے شنگھائی آمد و روانگی با صلاحیت افراد منصوبے کے طور پر چینی حکومت کی طرف سے مستقل اقامت دی گئی ہے، اس کی اطلاع چینی میڈیا چائنہ نیوز ڈاٹ کام نے دی ہے ،جنوری میں جاری کئے جانے والے شنگھائی منصوبے کے مطابق آمد و روانگی پالیسوں کو تبدیل کیا جائے گا تا کہ اسے فوری طلب میں ذہین افراد کیلئے سہل بنا دیا جائے،دیگر تبادیلیوں کے تحت غیر ملکی باشندوں کو چین میں نیا کاروبار شروع کرنے والی کمپنیوں میں کام کرنے کی اجازت دی جائیگی ،جبکہ بعض بین الاقوامی طلباء کو دو سالہ اقماتی پر منٹوں رسائی دے جائیگی،نئی پالیسی کے تحت مستقل اقامت حاصل کرنے والے پہلے چار افراد کیلئے شنگھائی عوامی تحفظ بیوور میں ایک تقریب منعقد ہوئی ان چار افراد میں کیمیاء میں 2016کے نوبل انعام یافتہ فیرینگا برناڈ لوکس شامل ہے جنہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی مشرقی چین یونیورسٹی کے مہمان پروفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں ۔