کے ایس ایل کے آفیشل لوگوکا افتتا ح کردیا گیا

صدر نے چوہدری سعید ‘ ثقلین مشتاق ‘مسعود خان دیگر کے ہمراہ لوگو کی نقاب کشائی کی

جمعہ 4 مئی 2018 18:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) کے ایس ایل کے آفیشل لوگوکا افتتا ح کردیا گیا۔ صدر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و پیٹرن ان چیف ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ سردار مسعود خان نے گزشتہ روز کے ایس ایل کی پری لانچنگ تقریب میں وزیرسپورٹس چوہدری سعید‘ پاکستانی سٹار کرکٹر ثقلین مشتاق ‘چیئرمین کے ایس ایل مسعود خان ‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ‘ فرحت علی میر‘ سیکرٹری سپورٹس راجہ عباس ‘ کو چیئرمین کے ایس ایل سابق ایڈوائزر مرتضیٰ درانی ‘ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان ‘ سابق ڈپٹی سپیکر شاہین کوثر ڈار‘ ایس سی او کمانڈر مقبول ‘کوآرڈینیٹر کاشف جاویداور دیگر کے ہمراہ کے ایس ایل کے آفیشل لوگو کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں معزی شہر ‘مختلف مکاتب فکر نے شرکت کی۔ کو چیئرمین مرتضیٰ درانی نے صدر ریاست سے ’’کشمیر سپر لیگ‘‘ کے پیٹرن ان چیف کا عہدہ سنبھالنے کی درخواست کی جس کو سردار مسعود خان نے پذیر بخشی اور عہدہ سنبھال لیا۔