مظفرآباد ‘دکانوں اور سکولز کالجز کی کینٹیوں پر ناقص اور غیر معیاری پاپڑ کی فروخت ‘بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

جمعہ 4 مئی 2018 18:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) مظفرآباد ڈویژن کے مختلف چھوٹے بڑے بازاروں محلہ کی دکانوں اور سکولز کالجز کی کینٹیوں پر ناقص اور غیر معیاری پاپڑ کی خرید وفروخت عروج پر۔بچون کی بڑی تعداد مختلف بیماریوں میں مبتلاء چھوٹے بچے غیر معیاری پاپڑ کھانے کے بعد پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔والدین سمیت عوامی حلقوں میں تشویش۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع مظفرآباد نیلم اور جہلم ویلی کے مختلف بازاروں گلی محلوں کی دکانوں اور سکولوں کے قریب قائم دکانوں اور کنیٹین پر غیر معیاری پاپڑ کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے۔مختلف ناموں سے آئے روز سامنے آنے والی نئی وارنٹی کے پاپڑ بچوں کیلئے مضر صحت ثابت ہونے لگے۔گڑھی دوپٹہ چٹھیاں سراں چکار ہٹیاں بالا میں سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔