
وزیرآباد: باپ اور بھائی نے غیر ت کے نام پر 18سالہ بیٹی کو پیٹرول چھڑک زندہ جلا دیا
مقتولہ کا جسم 90فیصد تک جھلس گیا،باپ نے بیٹی کو ایک نا محرم کے ساتھ ملتے ہوئے دیکھ لیا تھا،چچا اور چچی نے مضروبہ کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات پہنچایا،ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظرجناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی،ملزمان روپوش، پولیس کی مدعیت میں مقد مہ درج
جمعہ 4 مئی 2018 20:03

(جاری ہے)
گذشتہ روز حلیمہ کا مبینہ بوائے فرینڈ اس سے ملنے کے لئے انکے گائوںٹاہلی والا آیا تو اس کے والد نے دونوں کواکٹھادیکھ لیا۔
نوجوان تایا کے سسرالیوں میں سے تھا اس لئے سرزنش کے بعد ان کے حوالے کردیا۔حلیمہ کے والد ناصر مشتاق نے بیٹے علی شان سے باہم مشورہ ہو کر حلیمہ سعدیہ پر پیڑول چھڑک کر اسے آگ لگادی ۔حلیمہ مدد کے لئے چیختی چلاتی رہی لیکن کسی نے مددنہ کی۔حلیمہ بری طرح جھلس گئی اور بے ہوش ہو گئی۔حلیمہ کے چچا نبی احمد اور چچی نے شدید زخمی حلیمہ کو اے بی ایس ہسپتال گجرات پہنچایا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔بعد ازاں اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق مضروبہ کا جسم90فیصد تک جھلس گیا تھا۔حلیمہ سعدیہ چند گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میںرہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ سوہدرہ پولیس نے اپنے طور پر وقوعہ کی تفیش کر کے محمد ریاض اے ایس آئی کی مدعیت میں ملزمان ناصر مشتاق اور علیشان کے خلاف مقدمہ نمبر 74/18زیر دفعات 334,311,336-B,302ت پ درج کر لیاہے۔کوئی ملزم تاحال گرفتارنہیںہو سکا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
چوہدری شافع حسین سے پاکستان فرنیچر ایسوسی کے وفد کی ملاقات، فرنیچر انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت
-
پولیس کی کارروائی، لڑکی کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
-
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
-
مسٹریونیورس کا ٹائٹل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شہروزخان کا وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
-
الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
-
وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
-
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ پر جمعہ کو یوم تشکر و یوم دعا منایا جائے گا،طاہرمحمود اشرفی
-
مادرِ وطن کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے سپوت قوم کے ہیرو ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سوفٹ ویئر سے میٹر ریورس کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.