رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 4.01 فیصد ریکارڈ

جمعہ 4 مئی 2018 20:08

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 4.01 فیصد ریکارڈ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ 2016-17) کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 4.01 فیصد ریکارڈ کی گئی۔مارچ 2017 میں کنزیومر پرائس انڈیکس پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.84 فیصد اور ہول سیل پرائس انڈیکس میں 0.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) پر مبنی ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں 1.80 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے چیف شماریات آصف باجوہ نے پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں ماہانہ افراط زر بارے میں اعدادوشمار پیش کیئے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2017 میں فروری 2017 کے مقابلے میں 0.84 فیصد اور مارچ 2016 کے مقابلے میں 4.94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات نے کنزیومر پرائس انڈیکس اور ہول سیل انڈیکس کا ماہانہ بنیادوں پر جبکہ ایس پی آئی کا ہفتہ وار بنیاد پر ڈیٹا حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

مارچ 2017 میں نان فوڈ اور نان انرجی کور انفلیشن گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 5.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس عرصے میں جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں ٹماٹر 68.43 فیصد، سبز مرچ 36.22 فیصد، چکن 21.6 فیصد، پیاز 18.06 فیصد، آلو 15.48 فیصد، سیب 12.69 فیصد، کیلے 10.65 فیصد، چائے 8.04 فیصد، پٹرول 2.48 فیصد اور ڈیزل 1.89 فیصد شامل ہیں۔ فروری کے مقابلے میں مارچ کے دوران جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ان میں فارمی انڈے 21.34 فیصد، مٹر 18.52 فیصد، کھیرا 15.12 فیصد، دال چنا 8.06 فیصد، دال مسور 5.05 فیصد، گیس سلنڈر 4.82 فیصد، بیسن 4.5 فیصد اور چینی 4.39 فیصد شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :