چکوال، فائر فائیٹرز کا عالمی دن کے موقع پرر یسکیو1122 آفس میں فائر فائیٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد

جمعہ مئی 20:08

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) چکوال میں فائر فائیٹرز کا عالمی دن کے موقع پر یسکیو1122 آفس میں جمعہ کو ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گکھڑ پلازہ میں ریسکیو1122کے شہید ہونے والے فائر فائیٹرز زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا ، یہ دن عالمی سطح پر آسٹریلیا میں فائر فائٹرز کی دوران ڈیوٹی ہلاکت کے بعد 1999سے منایا جا رہا ہے ، اس سلسلہ میںچکوال ریسکیو 1122میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایمرجنسی آفیسرانجینئر سعید احمد نے کہا کہ فائر فائٹرز اپنی جان کی پروا کئے بغیر لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہیں، پیشہ وارانہ طریقہ کار اور تربیت یافتہ عملہ کے ساتھ ساتھ آگ پر قابوپانے کے درست آلات کا ہونا بھی ضروری ہے، انہوں نے ریسکیورز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی حفاظتی آلات کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے بتایا کہ اس دن کو منانے کا مقصدتمام فائر فائیٹرزکوخراج تحسین پیش کرنا ہے خصوصاً جو عوام کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی ہوئے یا شہید ہو گئے ۔کنٹرول روم انچارج مرید سلطان نے ریسکیو1122چکوال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق گذشتہ 8سالوں میں759فائر ایمرجنسیز ڈیل کی گیئں جس میں 58افراد کو ریسکیو کیا گیا، 176کمرشل جگہوں پر آگ لگی ، آگ لگنے کی وجوہات میںشارٹ سرکٹ اور حفاظتی انتظامات کا نہ ہو نا سب سے ذیادہ ہے، سیمینار کے بعد ریسکیو 1122اسٹیشن سے پبلک پارک تک واک کی گئی جس میں شرکاء نے فائر فائیٹرز ڈے کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے ، واک کے اختتام پر آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا جس میں سول ڈیفنس ،فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122کے جوانوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پرانچارج فائر بریگیڈچکوال صفدر حسین، ارسلان ادریس اسٹیشن کوارڈینیٹر،وقار علی اکائونٹنٹ، فیصل محمود ٹرانسپورٹ انسپکٹر، خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر،,VTIسول ڈیفنس، فائر بریگیڈ کے اہلکاراور بڑی تعداد میں ریسکیورز موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :