وزیراعلی سندھ کا عالمی یومِ تھیلیسیمیا پر پیغام، اسکریننگ اور آگاہی پر زور

جمعہ 8 مئی 2026 16:13

وزیراعلی سندھ کا عالمی یومِ تھیلیسیمیا پر پیغام، اسکریننگ اور آگاہی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تھیلیسیمیا ایک سنجیدہ موروثی مرض ہے جس سے بچا کے لیے بروقت تشخیص اور آگاہی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل تھیلیسیمیا اسکریننگ آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔ سندھ حکومت اس مرض کے شکار بچوں کو علاج، خون کی فراہمی اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ کے مطابق صحت عامہ کا نظام بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تھیلیسیمیا سے بچا ؤکے لیے عوامی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ خون کی فراہمی اور باقاعدہ ٹیسٹنگ سے اس مرض پر موثر طور پر قابو پایا جا سکتا ہے۔مراد علی شاہ نے مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں کی خدمات کو سراہتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کے عطیات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صحت عامہ کے نظام کو مزید مثر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور یہ دن انسانیت، احتیاط اور آگاہی کا پیغام دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :