راولپنڈی،فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان مارے گئے

مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی،ترجمان پولیس

جمعہ 8 مئی 2026 12:14

راولپنڈی،فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان مارے گئے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) راولپنڈی میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان مارے گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے صدر کے بیرونی علاقے میں پولیس پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے ملزمان قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد تھے، ملزمان نے 4 ماہ قبل ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ملزمان شہری سے گن پوائنٹ پر کار چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ترجمان پولیس نے کہاکہ ہلاک ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :