پاک فوج کی دور حاضر کی جنگ میں سائبر، اسپیس، انفارمیشن اور الیکٹرانک وارفیئر کااستعمال

جمعہ 8 مئی 2026 13:03

پاک فوج کی دور حاضر کی جنگ میں سائبر، اسپیس، انفارمیشن اور الیکٹرانک ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) ملٹی ڈومین آپریشن کی بدولت معرک حق میں کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پرمزیدتفصیلات سامنے آگئیں۔معرکہ حق میں بھارت کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے ملٹی ڈومین آپریشن کر کے دنیا پر ہیبت طاری کر دی۔ جدید دور کی جنگ میں پاکستانی ڈرونز نے نگرانی کے ذریعے حساس علاقوں میں مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بروقت ردعمل اور مؤثر حکمت عملی سے فضائی محاذ پر دشمن کو دھول چٹا دی۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے جدید سب میرینز اور ہتھیاروں کے باعث بھارت بحری سرحد پر آگے بڑھنے کی جرات نہ کر سکا۔معرک حق کے دوران مربط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم نے تینوں افواج کے درمیان فوری اور مؤثر رابطہ برقرار رکھا۔ پاکستان نے سائبر، اسپیس، انفارمیشن اور الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں سے دشمن کے مواصلاتی نظام کو مفلوج کر دیا۔سفارتی اور عسکری ہم آہنگی نے معرکہ حق میں پاکستان کی مجموعی حکمتِ عملی کو کامیاب بنایا۔ پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ تیاری اور ملٹی ڈومین آپریشن کی صلاحیت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔