چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیر تک حکومت سے صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
ایوان بالا میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کی صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی مذمت چینلز کو مختلف علاقوں میں بند کیا جا رہا ہے، خبریں اور آرٹیکلز شائع نہیں کئے جا رہے، آزادی اظہار رائے کے حواے سے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19-A کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، ارکان سینیٹ کا دوران بحث اظہار خیال
جمعہ 4 مئی 2018 20:12
(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ فیض آباد میں دھرنا ہو تو وہ ایلیٹ فورس نظر نہیں آتی جو اساتذہ اور صحافیوں کو روک لیتی ہے، یہ درست ہے کہ خبریں اور آرٹیکلز شائع نہیں ہو رہے، ٹی وی چینلز کو مختلف علاقوں میں بند کیا جا رہا ہے۔
آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، دوسری خلاف ورزی آرٹیکل 19 اے کی ہو رہی ہے۔ پریس سنسر شپ ہو رہی ہوگی تو آرٹیکل 19-A کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے کالے قوانین کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ بغیر کسی قانون اور آفیشل نوٹیفیکیشن کے دونوں کام ہو رہے ہیں۔ ضیاء دور میں آرڈیننس کے ذریعے سنسر شپ لگائی گئی تھی، آج جو کہا جا رہا ہے اس سے بہتر ہے کہ اخبارات خالی جگہ چھوڑ دیں۔ سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں، میڈیا کو اس لئے کنٹرول کر رہے ہیں کہ جمہوری لوگوں اور پارلیمان کی رپورٹنگ نہ کی جائے۔ ان کا کنا تھا کہ وزیر اطلاعات نے جو کہا ہے بالکل درست ہے، مرکزی حکومت کو چلنے دیا جا رہا ہے نہ صوبائی حکومتوں کو۔ سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہچیئرمین سینیٹ کی طرف سے اس پر رولنگ آنی چاہئے کہ پارلیمان میں جو بھی بات کی جائے اس پر غیر ضروری اور غیر جمہوری بندش نہیں ہونی چاہئے، غیر اعلانیہ سنسر شپ کے خلاف ہمیں جدوجہد کرنی چاہئے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ آزادی صحافت کی جنگ لڑنے والے ہمارے ہیرو ہیں، وزیر اطلاعات نے اپوزیشن ارکان سے زیادہ بلند آہنگ طریقے سے اس واقعہ کی مذمت کی ہے، صحافیوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہپروفیسر خورشید احمد نے اس حوالے سے بل متعارف کرایا تھا، اسے منظور کرایا جائے۔ اس ایوان کو طاقت کا مرکز ہونا چاہئے، اس ایوان کے تقدس کے لئے ہمیں کھل کر بات کرنی چاہئے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت پیر تک اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ دے۔مزید اہم خبریں
-
میر رضا قتل کیس؛ جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والے شخص کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
پی ڈی ایم اے نے صوبے میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
-
ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگراموں کی اجازت محدود کر دی
-
افتخارگیلانی کو نون لیگ کشمیر کے صدر شاہ غلام قادرنے ووٹ نہیں دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
-
سرحد یونیورسٹی سے احتجاجی طلباء نکالے جانے کی خبریں غلط ہیں، کیمپس ڈائریکٹر
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی سرحدی گزرگاہوں کی جدیدکاری کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
-
وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کے تمام اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے. سینیٹر پرویز رشید
-
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے. مریم نواز
-
جعلی کرنسی رکھنے کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.