لگژری کاروں کے چور گرفتار

متحدہ عرب امارات میں 630،000 درہم مالیت کی کاریں چوری کرنے پر عرب شہری گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 4 مئی 2018 18:31

لگژری کاروں کے چور گرفتار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات میں دبئی کی بندرگاہ سے "ایس یو وی" کاریں چوری کرنے پر ایک عرب شہری کے علاوہ 8 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق 31 سالہ امارتی شخص دبئی کی جَبل علی بندرگاہ پر بطور مینیجر کام کرتا تھا۔ امارتی شہری نے اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے 9 مزید ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس چوری کو سرانجام دیا ۔

امارتی شہری کے نو ساتھیوں میں اُسکا بھائی ، سات مصری باشندے اور ایک اُردنی باشندہ شامل تھا ۔ 9 نومبر 2017 میں ان تمام لوگوں نے مل کر 630،000 درہم مالیت کی لگثرری گاڑیاں چوری کی تھیں ۔ تخمینے کے مطابق ان گاڑیوں کی قیمیت ایک آٹوموبائل کمپنی بنانے کے برابر ہے ۔ انہوں نے یہ کاریں بندرگاہ کے ذریعے اسمگل کی تھیں اور اُنکی نمبر پلیٹس اتار دیں تھیں پھر ایک پِک اَپ ٹرک ذریعے عجمان میں ایک گوادم میں شفٹ کیں تھیں۔

(جاری ہے)

بندرگاہ پر موجود ایک سیکیورٹی گارڈ نے پولیس کو اس چوری سے متعلق اطلاع فراہم کی تھی ۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی تحقیقات کرکے اس گروہ کو گرفتار کیا اور دوران تفتیش ان سے اقبال جُرم بھی کروایا ، اس گروہ نے پولیس کو اپنے سارے منصوبے کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ وہ مزید کاریں بھی اسمگل کرنے کی تیاری کر رہے تھے ۔ دوران تفتیش اس گروہ نے مزید بتایا کہ اُنکی چوری کی یہ پہلی واردات تھی اور آئندہ کے لیے مزید وارداتوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس نے عرب شہری سمیت تمام ملزموں کو پراسکیوشن کے حوالے کر دیا ہے ۔ عدالت نے تمام ملزمان کے بیانات ریکارڈ کروا لیے ہیں اور پولیس نے بھی عدالت کو تمام ثبوت مہیا کر دئیے ہیں ۔ تاہم عدالت نے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 20 مئی کو ہو گی ۔