
پنجاب پولیس پیشہ ور اور منظم فورس ہے جس کی کارکردگی میں حالیہ برسوں میں قابل ذکر بہتری آئی ہے ‘عارف نوازخان
محنتی ،قابل اور فرض شناس افسران واہلکارمحکمے کا فخر ہیں جنہوں نے بروقت اورموثر کاروائیوںکی بدولت نہ صرف عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا ،فورس کے دیگر اہلکاروں کیلئے روشن مثال قائم کی ہے ‘آئی جی پنجاب
جمعہ 4 مئی 2018 21:55

(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ، پنجاب اظہر حمید کھوکھر،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر شہزادہ سلطان ، ڈی آئی جی آپریشنز سجاد حسن منج ، ڈی آئی جی ویلفیئر احمد اسحاق جہانگیراور اے آئی جی آپریشنز عمران محمود سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
تقریب میںڈی آئی جی آر اینڈ ڈی احمد اسحاق جہانگیر،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر شہزادہ سلطان ، اے آئی جی آپریشن عمران محمود ،ایس پی لیگل قمر الزمان اور عبدالحمید بھٹی کو2002کے پولیس آرڈر کی روشنی میں پولیس رولز کا مسودہ تیار کرنے پر تعریفی اسناد سے نواز اگیا جبکہ شیخوپورہ ، ساہیوال ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، خوشاب ، راولپنڈی ، فیصل آباد، منڈی بہائو الدین اور رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 89افسران واہلکاروں کودوران ڈیوٹی فرض شناسی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹس اور34لاکھ ,25ہزار روپے کے کیش انعامات بھی دیئے گئے ۔تقریب میں آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والے افسر وں اور اہلکار وں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کو آپ پر فخر ہے کہ آپ نے دوران ڈیوٹی جس طرح سماج دشمن عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کام کیا وہ پولیس فورس کے دیگر ممبران کے لئے بھی قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی فرض شناسی، ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاندار کارکردگی پر محکمہ پولیس میں افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی روایت انتہائی شاندا ر ہے اور دسمبر2014سے لے کر اب تک 1070افسران واہلکاروں کو 9کروڑ سے زائد رقم بطور انعام بمعہ سرٹیفیکیٹس دیے جاچکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس پیشہ ور اور منظم فورس ہے جس کی کارکردگی میں حالیہ برسوں میں قابل ذکر بہتری آئی ہے اور دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تقریبات فورس کے مورال میں اضافے کا باعث بنتی ہیں اس لئے مستقبل میں بھی مرکزی اور ضلعی سطح پر ایسی تقاریب کا انعقاد تواتر سے جاری رہے گا جبکہ بددیانت، کام چور اور نالائق افسروں اور اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.