بھارتی فلموں میں کام کے دوران ہمیشہ پاکستان اور اپنی عزت کو ملحوظ خاطر رکھا ، حمائمہ ملک

جمعہ 4 مئی 2018 21:14

بھارتی فلموں میں کام کے دوران ہمیشہ پاکستان اور اپنی عزت کو ملحوظ خاطر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں کام کرتے ہوئے ہمیشہ پاکستان اور اپنی عزت کو ملحوظ خاطر رکھا۔ان کا کہنا تھاکہ اپنے ملک کا وقار برقرار رکھنا میری اولین ترجیح ہے، میری اصل پہچان پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھ کو اپنی صلاحیتوں کا پتہ پہلی فلم سے چلا جس کے بعد سے اب تک فلموں کیساتھ ساتھ ڈرامہ اور فیشن انڈسٹری میں بھی کام کیا، اچھا کام کرنے سے انسان کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور اس کے کام میں نکھار آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب لالی ووڈ میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے، میں نے جب بھی کام کیا اپنی مرضی کا کیا۔انہوں نے کہا شان کیساتھ فلم کرکے اچھا تجربہ ہوا، وہ ایک اچھا انسان ہی نہیں اچھا ہدایتکار بھی ہے، فلم کی کامیابی و ناکامی کا فنکار سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔۔

متعلقہ عنوان :