وفاقی حکومت نے سابق سی سی پی او ڈاکٹر سلمان خان کو گریڈ 21سے گریڈ 22میں ترقی دیدی

جمعہ 4 مئی 2018 22:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) وفاقی حکومت نے سابق سی سی پی او ڈاکٹر سلمان خان کو گریڈ 21سے گریڈ 22میں ترقی دیدی ہے جبکہ پولیس گروپ کے خیبر پختونخوا میں تعینات تین افسران کو اگلے گریڈوں میں ترقیاں نہیں دی جن میں ایک آفیسر رواں مہینے میں ریٹائرہو رہا ہے جبکہ ڈاکٹر سلمان خان آئی بی کے سربراہ کے طور پر فائنل بھی ہو گیا ہے ان کے آئی بی سربراہ کی تقرری آئندہ ہفتے تک وزیر اعظم کی جانب سے منظوری کے بعد اعلامیہ جاری کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گریڈ 21کے 15افسران کو گریڈ 22میں ترقیاں دی ہیں جن میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پانچ ، پولیس گروپ کے 2، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے 2، ان لینڈ ریونیو سروس کے 2، فارن سروسز کے 4افسران شامل ہیں۔