کوئٹہ، مختلف حادثات اور واقعات،لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق 4 افراد زخمی

جمعہ مئی 22:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات اور واقعات میں لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے 12 سالہ سمیع اللہ جاں بحق ہوگیا اسی طرح جان محمد روڈ پر رہائش پذیر مسماة (م) نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کر لی اس کے علاوہ قلات مین آر سی ڈی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا اسی طرح ہرنائی جانیوالی گاڑی بوستان کے علاقے میں الٹنے کے نتیجے میں اس میں سوار 3 افراد بارات ‘ نجیب اللہ اور سیف اللہ زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔