راولپنڈی،قتل ،اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ تاریخوں پر گواہوں کو طلب

جمعہ 4 مئی 2018 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے قتل ،اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ تاریخوں پر گواہوں کو طلب کر لیاہے گزشتہ روز عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملزم احمد شیر کیخلاف شہادت طلب کر کے سماعت 18مئی ، ملزم ریاض علی کیخلاف قتل کیس کی سماعت14 مئی جبکہ اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم بشیر پر فرد جرم عائد کر دی جس نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نی14 مئی کو استغاثہ سے شہادت طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :