راولپنڈی، جرائم پیشہ افراد سے تعلقات پر ایک سب انسپکٹر ضلع بدر،

�سسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت5اہلکاروں کے فوری تبادلوں کا حکم

جمعہ مئی 23:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات اور عوامی شکایات پر1سب انسپکٹر کو ضلع بدر کر دیا ہے جبکہ2اسسٹنٹ سب انسپکٹروں سمیت5اہلکاروں کے فوری تبادلوں کا حکم جاری کرتے ہوئے پنجاب کانسٹیبلری فاروق آبادبھجوا دیا ہے جبکہ3 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کے تبادلے ضلع اٹک کر دیئے آر پی اوکو عوامی حلقوں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ضلع اٹک میں تعینات اے ایس آئی محمد وقار ، اے ایس آئی راشد علی،،تھانہ صدر حسن ابدال کا محررہیڈ کانسٹیبل محمد آصف ، کانسٹیبل ساجد علی اور شاہد اقبال عوامی مفاد کے برعکس جرائم پیشہ افراد سے تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں جس پرآرپی او راولپنڈی نے اے ایس آئی محمد وقار ، راشد علی ،ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف ،کانسٹیبل ساجد علی اور کانسٹیبل شاہد اقبال کو پنجاب کانسٹیبلری بھجوا دیا ہے جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرول اور پولیس ٹریننگ سکو ل روات سے ریجنل پولیس آفس آنیوالی3 اے ایس آئی محمد رمضان ،فرحت عباس اور شاہد محمود کو ضلع اٹک بھجوانے کے ساتھ راول ڈویژن کے تھانہ سٹی،صادق آباد ، تھانہ رتہ امرال میں زیادہ عرصہ سروس کرنے والے سب انسپکٹرمحمدسلطان قمرکو عوامی شکایات پر ضلع راولپنڈی سے ضلع جہلم تبدیل کرکے فوری طور پر چارج چھوڑنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :