سکھر شہر کو پانی کی فراہمی فیز IV سے کیر تھر ( N.W ) کینال کی بندش 10 مئی تک بڑھادی گئی

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 4مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سکھر شہر کو پانی کی فراہمی فیز IV سے کیر تھر ( N.W ) کینال کی بندش محکمہ آبپاشی کے حکام کی جانب سے 10 مئی تک بڑھادی گئی ہے جس کی حکومت سندھ نے منظوری دیدی ہے لہٰذا اس دوران فیز IV سے جن علاقوں میں پانی فراہم کیا جاتا ہے جن میں سبزی منڈی ، راج مارواڑی محلہ، المدینہ کالونی ، بورڈ آفس ، ڈگر کالج ، نواں گوٹھ ، ملٹری روڈ ، شکارپور پھاٹک و دیگر علاقے شامل ہیں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی، واٹر ورکس انجینئر اکرم عباسی نے بتایا ہے کہ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ہدایت کی ہے کہ ان علاقوں میں متبادل ذرائع سے پانی فراہم کیا جائے تاکہ شدید گرمی میں شہریوں کو دشواری لاحق نہ ہو، ڈپٹی میئر طارق چوہان اس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں تاہم کیر تھر کینال سے پانی کی فراہمی بحال ہونے پر پانی مکمل طور پر فراہم کیا جائے گا ، شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :