لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان شروع، پہلے روز نفسیات اورہوم اکنامکس کا پیپر لیا گیا

ہفتہ 5 مئی 2018 16:45

لاہور۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان شروع ہوگئے، پہلے روز نفسیات اورہوم اکنامکس کا پیپر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور،قصور،شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 71 ہزار امیدوار شرکت کر رہے ہیں،امتحان کیلئے کل561 مراکز قائم کیے گئے ہیں، تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت امتحانی مراکز میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی،ترجمان کے مطابق ایف ای/ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات میں 5000 سے زائد امتحانی عملہ ڈیوٹیاں دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :