آرٹ کے ذریعہ سماج میں بے مثال تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں ،جون وارنر

پاکستا ن میں فن کے حوالے سے ہوئی دیگرتقریبات میں عموماً شریک رہا ہوں اورزیادہ تر تمام تقریبات ہی بے مثال رہی ہیں ،امریکی قونصل جنرل

ہفتہ 5 مئی 2018 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) امریکی قونصل جنرل جون وارنر نے کہا کہ پاکستا ن میں فن کے حوالے سے ہوئی دیگرتقریبات میں عموماً شریک رہا ہوں اورزیادہ تر تمام تقریبات ہی بے مثال رہی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹ کے ذریعہ سماج میں بے مثال تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں اور آرٹ دنیا کی مختلف قوموں کو قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہے انہوں نے آرٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ ایک عالمگیر زبان ہے اور رقص اس کی روح ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ صدرآرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس باوقار تقریب میں مدعو کیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میںگزشتہ روز روح پروررقص پرفارمنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہ جس میں امریکی آرٹسٹ جیلین روڈس، سوہائی ابڑو، وہاب شاہ اور گزشتہ دنوں منعقد کی گئی رقص ورکشاپ کے شرکاء نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے دلوں کو موہ لیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت سیدسردار علی شاہ اورصدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ بھی موجود تھے ۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس انتہا پسندی کے خلاف مذحمت کے لئے پہلی صف کی مانند ہے ثقافت ہر قوم کی نشانی اور ورثہ ہوتی ہے اور بغیر اس ورثے کے دنیا میں اپنی پہچان بنائے رکھنا نا ممکن ہے ۔آرٹس کونسل سماج میں موجود تنگ نظر ی اورانتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اوررقص ایک فن ہے جس کوہمارے معاشرے میں بہت تنگ نظری سے دیکھا جاتا ہے ،لیکن یہ ایک مشکل آرٹ ہے اس کو فروغ دینے کے لئے اورہمیںہی کوششیں کرنی ہونگی صوبائی وزیر ثقافت سیدسردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کوشاں ہے کہ آرٹ کے ذریعہ ایک ایسے سماج کو فروغ دیا جائے جو سب کے لئے آزاد ہو اور آرٹسٹوں کو آزادانہ ماحول فراہم کیا جائے رقص کی تقریب 4 حصوں پر مشتمل تھی ۔

پہلے حصے میں گزشتہ دنوں منعقد کی گئی رقص ورکشاپ کے شرکاء نے اپنی پرفارمنس میں عوام کے دلوں کو موہ لیا۔ ان شرکاء کی تعداد 46 تھی جنہیں سوہائی ابڑونے چند دن قبل ہی رقص کی ورکشاپ دی تھی دوسرے حصے میںآسٹریلیا سے رقص کا فن سیکھنے والے پاکستان کے نامورآرٹسٹ وہاب شاہ نے ’’من کنت و مولا‘‘ پرصوفی رقص کرکے حاضرین کے دل جیت لئے اور ان کی اس لازوال پرفارمنس کے بعد حاضرین کے پُرزور اسرار پر انہوں نے ایک اور بہترین پرفارمنس پیش کی تیسرے حصے میںکلاسیکل رقص کی ماہر اور پاکستان کی نامور رقاصہ سوہائی ابڑو جلوہ گر ہوئیں اور ان کی پرفارمنس کو بھی عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔

رقص کے آرٹ میں بیس سال سے سرگرم عمل اور بطور کوریو گرافر 7 سال کا تجربہ رکھنے والی بین القوامی شہرت یافتہ امریکی آرٹسٹ جیلین روڈس نے اپنے منفرد رقص سے نا صرف عوام سے بے حساب داد وصول کی جبکہ حا ضرین محفل کو اپنے جادوئی انداز سے حیران و پریشان کر دیا۔حاضرین نے امریکی آرٹسٹ جیلین روڈس کو بہترین انداز میں نہایت گرم جوشی کے ساتھ پاکستان میں خوش آمدید کہا او ر رقص کے فروغ کے حوالے سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔ تقریب کے درمیان گزشتہ دنوں منعقد کی گئی رقص ورکشاپ کے شرکاء میںاسناد بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :