ئی کو مینار پاکستان پر عظیم الشان جلسے کی تیاریوں کیلئے ایم ایم اے پشاور کا اجلاس کل ہوگا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل پشاور کا اجلاس کل شام 5 بجے جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر نشترآباد میںہوگا جس میں متحدہ مجلس عمل کے تمام جماعتوں کے ضلعی اور زونل قائدین شریک ہوں گے ، اجلاس میں13 مئی کو لاہور میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ میں شرکت کے لیے منصوبہ بندی طے کی جائے گی ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبر قومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں پانچ جماعتوں کے ضلعی قیادت اور زونل صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایم ایم اے کا 13 مئی کو مینار پاکستان پر عظیم الشان جلسہ عام ملک کے سیاست کے رخ کا تعین کرے گی اور حاضری کی لحاظ سے یہ تاریخی جلسہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ 13مئی کومینارپاکستان لاہور پر متحدہ مجلس عمل کاتاریخ سازجلسہ عام منعقد ہوگا۔اس جلسے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔تمام دینی جماعتیں 13مئی کے جلسہ عام کے حوالے سے بھرپور طریقے سے عوامی رابطے میں مصروف ہیں۔13مئی کولاہورکاجلسہ عام یہ پیغام دے گاکہ پاکستان کوسیکولر اسٹیٹ بننے نہیں دیاجائے گا اور اسلامی فلاحی مملکت کاقیام عمل میں لایاجائے گا۔