نواز شریف کو سزا ہونے کا امکان،اپنے بھی ساتھ چھوڑنے لگے

فیصل آباد میں آویزاں مسلم لیگ ن کے بینرز اور فلیکسسز میں سے سابق وزیر اعظم کی تصاویر غائب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 5 مئی 2018 22:27

نواز شریف کو سزا ہونے کا امکان،اپنے بھی ساتھ چھوڑنے لگے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) نواز شریف کو سزا ہونے کا امکان،اپنے بھی ساتھ چھوڑنے لگے۔ فیصل آباد میں آویزاں مسلم لیگ ن کے بینرز اور فلیکسسز میں سے سابق وزیر اعظم کی تصاویر غائب ہو کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کہا جاتا یے کہ جب کسی پر برا وقت آتا ہے تو ہوا بھی مخالف سمت میں چلنا شروع ہو جاتی ہے۔پرائے تو پرائے اپنے بھی اس حالت میں ساتھ دینے سے انکار کر دیتے ہیں ایسا ہی کچھ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شری کے ساتھ ہونے جا رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم پانامہ کیسسز میں احتساب عدالت کے سامنے پیشیوں پر پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے نیب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف کیسسز نمٹانے کے لیے دیا جانے والا وقت بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے ویسے ویسے فیصلے کی گھڑیاں قریب سے قریب تر ہوتی جارہی ہیں۔بہت سے مبصرین اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں کہ نیب کیسسز میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو سزا ہو جائے گی۔

اس حوالے سے سیاسی پنڈتوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ سابق وزیر اعظم بھی خود کو جیل جانے کے لیے ذہنی طور پر تیار کر چکے ہیں۔ایسے مشکل حالات میں گھرے نواز شریف کے پرانے ساتھی بھی نوااز شریف کے دائیں بائیں سے ہٹنے لگے ہیں ۔اور تو اور فیصل آباد کے لیگی کارکنان تو اس معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 111 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا حسن جاوید کی جانب سے اپنے حلقے میں جتنے بھی فلیکسز اور بینرز لگائے گئے ہیں ان میں مقامی قیادت کی تصاویر تو موجود ہیں مگر ان میں سے کوئی ایک بھی بینر ایسا نہیں ہے جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوئی تصویر موجود ہو گویا سابق وزیر اعظم کو ان کے اپنوں نے بھی تشہری مہم سے نکال دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو خدشہ ہے کہ سابق وزیر اعظم کی سیاسی بینرز پر تصاویر پر بھی پابندی لگ سکتی ہے اس لیے پہلے سے ہی ایسے بینرز تیار کروائے جا رہے ہیں جن میں سابق وزیر اعظم کی تصاویر موجود نہ ہوں۔