ملیر جعفر طیار سو سا ئٹی میں غیر قانونی اینکرو چمنٹ کو ختم کرتے ہوئے وہاں کے عوام کی جائز املاک بھی شدید متا ثر ہوئی ہیں ، شیعہ علماء کونسل

ملیر میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اس وقت پورے جعفر طیار میں سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب بنانے ہوئے

اتوار 6 مئی 2018 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ کراچی کا علاقہ ملیر پہلے ہی شدیدبد حالی کا شکار تھا کے الیکٹرک انتظامیہ نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے وہاں کی عوام کو ذہنی مر یض بنادیا تھااور اب ملیر جعفر طیار سو سا ئٹی میں غیر قانونی اینکرو چمنٹ کو ختم کرتے ہوئے وہاں کے عوام کی جائز املاک بھی شدید متا ثر ہوئی ہیں جس کے سبب ملیر جعفر طیار کی عوام دن رات گلیوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبورہیں پورا علاقہ اینکروچمنٹ کی وجہ سے شام اور فلسطین کا منظر پیش کررہا ہے ملیر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اس وقت پورے جعفر طیار میں سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب بنانے ہوئے ہیںجس کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کابھی شدید خطرہ لاحق ہے ہم وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملیر جعفر طیار سوسا ئٹی میں رمضان سے پہلے غر یب متا ثرہ فیملیز کے لئے معا وضہ کا اعلان کریں تا کہ وہاں کی عوام سکون کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکے ساتھ ہی ساتھ محمود اختر نقوی صاحب سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ رمضان کی آمد سے پہلے مختلف مقامات پر جمع ملبے کو اٹھانے کے لئے اقدامات کریں ۔