بھارت ،ْسرکاری درسی کتاب کے سرورق پر پاکستانی پرچم کی تصویر پر ہلچل

5 ہزار نوٹ بک شائع ،ْ 200 تقسیم ،ْمعاملے کا علم ہونے پر کتابوں کی تقسیم کا عمل روک دیا گیا واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم

اتوار 6 مئی 2018 18:20

پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) بھارتی ریاست بہار میں اسکول کی کتاب کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور بچی کی تصویر نے ہلچل مچادی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت ریاست بہار میں تقسیم کی گئیں نوٹ بک کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور لڑکی کی تصویر نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکول کی کتاب کے سرورق پر اسکول کے یونی فارم میں ملبوس پاکستانی بچی پاکستان کا قومی پرچم بنارہی ہے۔

بھارتی حکومت نے 5 ہزار نوٹ بک شائع کی تھیں جن میں سے 200 تقسیم کی گئیں تاہم بعدازاں معاملے کا علم ہونے پر کتابوں کی تقسیم کا عمل روک دیا گیا۔واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ کتابیں مفت فراہم کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :