سوشل میڈیا اسٹار ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریا پرکاش واریئر پاکستان کے مشہور گیت ’ہوا ہوا ‘ پر جھوم اٴْٹھیں

اتوار 6 مئی 2018 18:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) سوشل میڈیا اسٹار ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریا پرکاش واریئر پاکستان کے مشہور گیت ’ہوا ہوا ‘ پر جھوم اٴْٹھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ 80 کی دہائی کے نامور گلوکار حسن جہانگیر کے مشہور زمانہ گیت ہوا ہوا نے بھی سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کو جھومنے پر مجبور کردیا ہے۔حسن جہانگیر کے گیت ’ہوا ہوا‘ کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے ،ْ یہ گیت بھارت میں کئی بار ریمکس ورڑن میں بھی فلمایا گیا ہے اور ارجن کپور اور ڈی کروز کی فلم ’مبارکن‘ میں بھی اس گیت کو ِمکا سنگھ کی ا?واز میں شامل کیا گیا ہے۔