گگو منڈی،مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ

اتوار 6 مئی 2018 19:20

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں ۔عوام الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر ترقی اور خوشحالی کے اس سفر کو جاری رکھنے میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے نواحی گائوں 193۔ای۔

(جاری ہے)

بی میں راجہ غضنفر اور مختار کھو کھر کے سولنگ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے قائدین میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز کی ہدائت پر حلقہ پی پی 229میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں تاکہ اس خطے میں بسنے والے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو اور انہیں بنیادی سہولتیں میسر چآ ئیں ۔

چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ جس طرح مسلم لیگ کی حکومت نے پورے 5سال تک آ پ کی خدمت کی ہے اب آ پ کا فرض ہے کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر ترقی ،خوشحالی کے اس سفر کو جاری رکھنے میں اپنا حصہ ڈالیں ۔اس موقع پر اہلیان دیہہ کی طرف سے ملک ذولفقار اعوان نے رکن اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ۔