نارووال ،ْ وزیر داخلہ احسن اقبال فائرنگ سے زخمی ،ْ حالت خطرے سے باہر

ملزم عابد گرفتار ،ْ پستول بر آمد ،ْ تحقیقات جاری ہے ،ْ احسن اقبال کو کندھے میں گولی لگی ،ْ ڈی پی او نارووال وزیر داخلہ تقریب سے خطاب کے بعد واپس آرہے تھے کہ 22سالہ نو جوان نے فائرنگ کر دی وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی………واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ،ْ طلال چوہدری میرے والد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال نارووال میں طبی امداد مل رہی ہے ،ْ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے وہ ہوش میں ہیں ،ْ بیٹے احمد اقبال کی گفتگو

اتوار 6 مئی 2018 20:10

نارووال/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے ،ْ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے پستول بر آمد کرلیا ،ْتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ اتوار کو ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ نارووال کے علاقے قصبہ کنجروڑ میں پیش آیا جہاں وزیر داخلہ احسن اقبال ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے ،ْ کارنر میٹنگ کے اختتام پر احسن اقبال جب ڈیرے سے باہر آرہے تھے کہ اس دوران مسلح شخص نے پستول سے ان پر فائرنگ کردی اور گولی احسن اقبال کے کندھے میں لگی ۔

ذرائع کے مطابق احسن اقبال کو فوری طورپر ہسپتال میں منتقل کر دیا جنہیں طبی امداد دی جاری رہی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے دائیں بازو پر گولی لگی ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میرے والد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ نارروال کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امداد مل رہی ہے ،ْ وہ ہوش میں ہے ۔

دوسری جانب وزیر داخلہ احسن اقبال کے کزن عمران نے فائرنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ذرائع کے مطابق ملزم نے احسن اقبال پر دو فائرکئے ایک فائر وزیر داخلہ کے کندھے پر لگا۔اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ کا خطاب سننے کیلئے آنے والے کارکنوں نے فائرنگ کے بعد فوراً پکڑ لیا ۔ڈی پی او نارروال عمران کشور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کر نے والے نو جوان کو گرفتار کر کے پستول بر آمد کرلیا ہے ۔

انہوںنے بتایا کہ ملزم نے پندرہ گز کے فاصلے سی30بور پستول سے فائرنگ کی ،ْ گولی وزیر داخلہ کے کندھے پر لگی تاہم احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کر نے و الا نو جوان مقامی ہے اور اس سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ پر فائرنگ کر نے والے ملزم کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود عینی شاہدین کے بیان بھی لئے ۔

ادھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ادھر وزیر مملکت برائے اطلاعات طلال چوہدری نے کہا کہ 20 سے 22 سال کے نوجوان کا گرفتار کیا گیا ہے اور واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال فرنٹ لائن سے لڑ رہے ہیں اور ان پر فائرنگ افسوس ناک ہے۔