احسن اقبال پر حملہ سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے ،ْعوامی نیشنل پارٹی

حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،ْشاہی سید کا مذمتی بیان

اتوار 6 مئی 2018 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید نے اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ احسن اقبال پر حملہ سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے، حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔