واقعہ کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ،ْ تحریک انصاف کی احسن اقبال پر حملے کی مذمت

احسن اقبال کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ پر افسوس ہے ،ْعثمان ڈار اور فواد چوہدری کا مذمتی بیان

اتوار 6 مئی 2018 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال کی سلامتی و مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا ایسا رجحان خطرناک ہے، احسن اقبال کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ پر افسوس ہے۔