لسبیلہ، جیپ ٹائرنکل جانے باعث کھائی میں جاگری، ایک شخص جاںبحق ،خواتین اور بچوں سمیت سات زخمی

اتوار مئی 20:20

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) لسبیلہ کے پہاڑی علاقے کنراج روڈ پر جیپ ٹائرنکل جانے باعث کھائی میں جاگری ایک شخص جاںبحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت سات افراد زخمی،،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکراچی کے رہائشی جاموٹ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی گاڑی کنراج کے علاقوں پھء اورمٹھڑی کے درمیانی علاقے میں الٹ کرکھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں غلام نبی ولدخدابخش جاں بحق ہوگئے جبکہ محمدصادق ولد محمدحسن،عبداللہ ولدوریا، احمدولدداؤدزخمی ہوگئے اور خواتین اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں آرایچ سی وندرمیں طبی امداد کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعیکراچی منتقل کیاگیا،حادثے کاشکارہونے والوں کاتعلق ایک ہی خاندان اورساکن حال کراچی سے تھا اورپیربھکرکے مقام پرعزیزوں کی جانب سے دی گء دعوت میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے۔