وفاقی و زیر داخلہ پر حملہ تشویش ناک ہے، احسن اقبال کے زخمی ہونے کی خبر سن کر افسوس ہوا، اس طرح کے واقعات کو روکنا ہوگا،پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کی پر زور مذمت

اتوار 6 مئی 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کی پر زور مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ زیر داخلہ پر حملہ تشویش ناک ہے، قاتلانہ حملے میں احسن اقبال کے زخمی ہونے کو سن کر دلی دکھ و افسوس ہوا، اس طرح کے واقعات کو روکنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنا ہوگا۔

وزیر داخلہ پر حملہ تشویش ناک ہے۔آصف زرداری نے احسن اقبال کی صحت یابی کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ وزیرِداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت اور تشویش ناک ہے۔ قاتلانہ حملے میں وزیر ِداخلہ احسن اقبال کے زخمی ہونے کو سن کر دلی دکھ و افسوس ہوا۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ احسن اقبال کو جلد شفا عطا فرمائے۔سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری نے بھی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ احسن اقبال کی صحت جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔