دماغی خلل سے خلائی مخلوق نظر آنے کا وہم ہو جاتا ہے‘ڈاکٹر طاہر القادری
حالت نزع کے مریض کو جو نظر آتا ہے وہ آس پاس کھڑے افراد نہیں دیکھ پاتے‘سر براہ پاکستان عوامی تحر یک کی گفتگو
اتوار 6 مئی 2018 20:30
(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ قوم کی نظریں سانحہ ماڈل ٹا?ن اورکرپشن کیسز کے فیصلوں پر ہیں اگر ا س بار طاقتوروں کا محاسبہ ہو گیا تو پھر قیامت تک کیلئے کوئی شخص ملکی وسائل کو شیر مادر کی طرح ہڑپ کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔
انہوں نے کہاکہ لوٹ مار کی دولت کے سہارے پر ووٹ کو عزت دو کی ڈرامہ بازی جاری ہے لیکن اس ڈرامے کی عمر زیادہ نہیں عوام جانتے ہیں کہ یہ وہی ٹولہ ہے جس نے پاکستان کے کروڑوں غریب عوام کے بچوں کو تعلیم،صحت،صاف پانی کی بنیادی سہولت سے محروم رکھا اور غریب اور کمزور طبقات کی زندگیوں میں زہر گھولا، سیاست کو کاروبار میں تبدیل کیا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آج کل قاتل اعلیٰ پنجاب بچت کرنے کے نام پر قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں،انکی بچت کی حقیقت جاننے کیلئے 2016-17 کی بجٹ دستاویزات کا مطالعہ کافی ہے۔2016-17میں وزیر اعلیٰ ہا?س پنجاب کا بجٹ 42کروڑ 35لاکھ روپے تھا جبکہ خرچ 72کروڑ 19لاکھ کئے گئے۔قاتل اعلیٰ پنجاب نے تحائف دینے کے نام پر 2کروڑ 42لاکھ روپے کا بجٹ مختص کروایا جبکہ خرچ 8کروڑ 62لاکھ کئے،پٹرول کی مد میں ایک کروڑ 69لاکھ روپے کا بجٹ تھا خرچ 3کروڑ 19لاکھ کئے گئے۔بچت کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں،آخری سانسوں پر بھی یہ قاتل اور کرپٹ ٹولہ رائے عامہ کو گمراہ کرنے سے باز نہیں آ رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ بچت ڈرامہ کرنے والوں کی آشیانہ ہائوسنگ سوسائٹی ،صاف پانی کی فراہمی کے فراڈ منصوبے نیب کے پاس زیر تفتیش ہیں اور اس ضمن میں فرنٹ مینوں کی گرفتاریاں بھی عمل میںآ چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اشرافیہ نے قومی دولت کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور جب احتساب کا شکنجہ گردن تک آیا تو انہیں خلائی مخلوق نظر آنا شروع ہو گئی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک نے بے مثال جدوجہد کے ذریعے اشرافیہ کو بے نقاب کیا اور اس قومی جدوجہد میں سانحہ ماڈل ٹا?ن میں لاشیں بھی اٹھائیں،ہم جو حقائق تین دھائیوں سے قوم کے سامنے بیان کر رہے تھے آج اسکی گواہیاں ہر طرف سے آ رہی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.