پیپلز پارٹی کا 12 مئی کو گلشن اقبال میں سیاسی قوت کے مظاہرے کا اعلان

عوام نے لسانی سیاست کو فروغ دینے والوں کو مسترد کردیا، ٹنکی گرا ئو نڈ میں ایم کیو ایم کا سیاسی شو ناکام ہوگیا، پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی کا ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے پر ردعمل

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنینے 12 مئی کو گلشن اقبال میں سیاسی قوت کے مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لسانی سیاست کو فروغ دینے والوں کو عوام مسترد کرچکے ہیںایم کیو ایم پاکستان کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ لیاقت آباد کے ٹنکی گرا ئو نڈ میں ایم کیو ایم کا سیاسی شو ناکام ہوگیا، کراچی کے عوام اب متحدہ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جلسے کے خوف نے ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ایک کردیا، کراچی والے اب پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے 12 مئی کو گلشن اقبال میں سیاسی قوت کے مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لسانی سیاست کو فروغ دینے والوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں۔