انڈر23 گیمز مردوں کے سنسنی خیز مقابلے جاری

اتوار 6 مئی 2018 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) انڈر 23گیمز کے حوالے سے انٹر ریجنل مرد مقابلوں کے پہلے روز کے نتائج کے مطابق والی بال میں پشاور ، سوات ، بنوں اور مردان کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں ، گذشتہ روز کھیلوں کے مقابلے میں سوات نے کوہاٹ کو تین صفر سے ، بنوں نے ڈی آئی خان تین صفر سے جبکہ مردان نے ہزارہ کو دو ایک سے مات دی ،پشاور کی ٹیم براہ راست سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ،لان ٹینس میں بنوں کے نوید ،سلمان اورکوہاٹ کے فیصل نے اپنے اپنے میچز جیت لیے نوید نے سوات کے شاکر کو ،سلمان نے سوات کے نعمان قریشی کواورکوہاٹ فیصل نے مردا ن کے جنید کوشکست سے دوچارکیا۔

تائیکوانڈوپونزے ٹیم ایویٹ میں کوہاٹ پہلے،ایبٹ آباددوسرے جبکہ ڈی اائی خان سوئم رہا،انفرادی مقابلے میں ڈ ٰی آئی خان کے عبدالمعز نے سونے،کوہاٹ کے وجہیہ الحسن نے چاندی جبکہ ایبٹ آباد کے معازسے کانسی کاتمغہ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ووشو گنکفومیں پشاور،بنوں اورسوات کے کھلاڑیوںنے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک بااساسانی رسائی حاصل کی۔

پی ایس بی ہال میں منعقدہونے والے جوڈوکے 5 5کلوگرام ویٹ میں مردان کے تاج نے سونے ہزارہ کے جلال خان نے چاندی اورپشاورکے جاوید نے کانسی کا تمغہجیتا۔68 کلوگرام مقابلے میں پشاورکے ابرارپہلے،کوہاٹ کے عثمان دوسرے جبکہ ہزارہ کے کمروش نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی باکسنگ،فٹ بال،رسہ کشی،جمناسٹک،کراٹے ،سوائمنگ کے مقابلے ک مقابلے عمدگی کے ساتھ رات گئے تک جاری رہے۔فائنل مقابلے اج دوسرے روزکرائے جائینگے۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

متعلقہ عنوان :